نیوزی لینڈ کے وزیر خزانہ بل انگلش ملک کے نئے وزیر اعظم منتخب کئے گئے
ہیں۔ سماجی رہائشی وزیر پاؤلا بینیٹ نے پارلیمنٹ کی عمارت میں منعقد ایک
اجلاس کے بعد مسٹر انگلش کے نام کا اعلان کیا۔ مسٹر انگلش اس
دوڑ میں واحد
امیدوار تھے۔ مسٹر انگلش کی تقرری جان کی کے وزیر اعظم کے عہدے سے ہٹنے کے بعد ہوئی
ہے۔مسٹر انگلش کل وزیر اعظم کے عہدے کا حلف لیں گے۔وزیر خزانہ کا عہدہ اب
سینئر کابینہ وزیر اسٹیون جويس سنبھالیں گے۔